پٹنہ:09/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے جے ڈی یو اور بی جے پی کے درمیان سیٹ معاہدے کو لے کر کسی طرح کے تنازعہ کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے دعوی کیا کہ انہیں سیٹ تقسیم پر کوئی جلدی نہیں ہے۔ انہوں نے کمار نے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ مل کر ہم لوگ بہت اچھے طریقے سے حکومت چلا رہے ہیں۔بی جے پی کے ساتھ لوک سبھا انتخابات میں سیٹ شیئرنگ کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ اس کی فکر نہ کریں، کوئی جلد بازی نہیں ہے، وقت آنے پر سب باتوں کی بحث ہوگی۔ وقت کا انتظار کیجیے، باقی ساری باتوں کا کوئی مطلب نہیں ہے، تمام ہوا میں ہے۔ جے ڈی یو کے قومی مجلس عاملہ میں سیٹوں کے تال میل سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے پارٹی کے قومی صدر کمار نے کہا تھا کہ جے ڈی یو کے قومی سردار سیکرٹری جنرل نے ساری چیزوں کو واضح طور پر بتا دیا ہے۔پارٹی کی جانب سے انہیں ہی اس کی اطلاع دینے کے لیے اختیار دیاگیا تھا۔کمار نے بی جے پی کے خلاف بنے مخالف جماعتوں کے اتحاد میں جے ڈی یو کے شامل ہونے کی بحث کو مسترد کرتے ہوئے کہا اس کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ ہم اپنے اتحاد کے ساتھی کو شکست دینے والے کا حصہ کیسے بن سکتے ہیں۔ آر جے ڈی سے کانگریس کے ناطہ توڑ لینے پر جے ڈی یو کے ساتھ جانے کے بارے میں پوچھے جانے پر نتیش نے براہ راست طور پر اس کا جواب دینے سے بچتے ہوئے کہا کہ وہ کانگریس کے صدر نہیں ہیں۔